اہم خبریں

ہزاروں روپے فی تولہ سونا سستا،جا نئے نئی قیمت

کراچی (اے بی این نیوز    )عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 5,500 روپے کم ہو کر 470,162 روپے ہوگئی۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4,715 روپے کم ہو کر 403,088 روپے رہی۔

عالمی سطح پر سونے کا بھاؤ بھی 55 ڈالر کی کمی سے 4,478 ڈالر فی اونس پر آگیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت 2,300 روپے کے اضافے کے بعد پہلی بار 475,662 روپے تک پہنچ گئی تھی۔چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، فی تولہ چاندی 332 روپے کم ہو کر 8,075 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں  :رواں برس کتنے زلزلے آئے

متعلقہ خبریں