لندن (اے بی این نیوز )برطانیہ میں سال 2025 میں 300 سے زائد زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ برٹش جیولوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق، 18 دسمبر تک مجموعی طور پر 309 زلزلے ہوئے، جن میں سب سے زیادہ شدت والے جھٹکے 3.7 اور 3.6 ریکارڈ کیے گئے۔
20 اکتوبر کو سکاٹ لینڈ کے لاخ لیون اور کنروس میں دو بڑے زلزلے آئے، جبکہ اکتوبر سے دسمبر کے دوران لاخ لیون میں 34 زلزلے محسوس کیے گئے۔ لنکا شائر میں دسمبر میں دو معمولی زلزلے بھی آئے، جن کی شدت 2.5 تھی۔
رپورٹ کے مطابق، برطانیہ میں عام طور پر سالانہ 200 سے 300 زلزلے آتے ہیں، مگر زیادہ تر لوگ انہیں محسوس نہیں کر پاتے۔ رواں برس 1,320 افراد نے زلزلوں کو محسوس کیا اور اطلاع دی۔ ملک بھر میں 80 مانیٹرنگ اسٹیشنز زلزلوں کی نگرانی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں :سپر فلو کے متاثرہ مریض سامنے آ گئے















