راولپنڈی (اے بی این نیوز )راولپنڈی ٹریفک پولیس نے نئے سال کی رات پر ہلڑ بازی اور ون ویلنگ جیسے خطرناک رویوں پر قابو پانے کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم کے مطابق شہر بھر میں تقریباً 600 ٹریفک پولیس اہلکار اور افسران مین شاہراہوں پر ڈیوٹی دیں گے تاکہ عوامی تحفظ اور ٹریفک نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔
نئے ائیر نائٹ کے موقع پر خصوصی سکواڈز تشکیل دیے گئے ہیں اور مختلف مقامات پر پکٹس لگائی جائیں گی۔ بائیک السٹریشن کے خلاف بھی کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے تاکہ سڑکوں پر خطرناک حرکتیں روکی جا سکیں۔
فرحان اسلم نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی رپورٹ ملنے پر سخت سے سخت قانونی کارروائی فوری طور پر عمل میں لائی جائے گی تاکہ شہریوں کی حفاظت اور ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھا جا سکے۔
مزید پڑھیں :سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،5بھارتی سرپرست فتنہ الخوارج جہنم واصل،میجر عدیل زمان شہید















