باجوڑ (اے بی این نیوز ) سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ کے علاقے خار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بھارتی سرپرست فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک۔
فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل زمان شہیدہو گئے۔ میجر عدیل زمان نے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑتے ہوئے جان قربان کی۔ ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد۔
ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آپریشن عزم استحکام کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا باجوڑ کے علاقے خار میں فتنتہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے خوارج خلاف کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین۔ وزیراعظم کا آپریشن میں 5 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی ۔
وزیر اعظم کا آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے پر میجر عدیل زمان کو خراج عقیدت۔ وزیر اعظم کی میجر عدیل زمان کی بلندئ درجات کی دعا اور انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت۔
آپریشن عزم واستحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کریں گے۔
مزید پڑھیں :سگریٹ نوشی کرنے والوں کے لیے بری خبر یا اچھی ؟















