اہم خبریں

کل عمران خان سے ملاقات کا دن؟ جا نئے کون کون ملے گا

راولپنڈی (اے بی این نیوز    ) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میںعمران خان سے کل وکلا کی ملاقات کا دن مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ملاقات کے لیے نامزد وکلا کی فہرست جیل حکام کو فراہم کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 6 وکلا کو ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔ فراہم کی گئی فہرست میں سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر اور طاہر سلطان کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ملک شجاعت جندراں، محمد مدثر اور احمد ندیم گورائیہ بھی ملاقات کرنے والے وکلا میں شامل ہیں۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ ملاقات طے شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہوگی، جبکہ سیکیورٹی اور انتظامی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں  :سگریٹ نوشی کرنے والوں کے لیے بری خبر یا اچھی ؟

متعلقہ خبریں