دبئی(اے بی این نیوز)ارشد ندیم نے گلوبل بریک تھرو ایتھلیٹ آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز، ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے دوران دنیائے اسپورٹس کی نامور شخصیات کی موجودگی میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ارشد ندیم کو گلوبل بریک تھرو ایتھلیٹ آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا، تقریب کے دوران دبئی کے حکمران کے بیٹے شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم نے انہیں شیخ محمد بن زاید ایوارڈ پیش کیا اور ان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
یاد رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں 92.97 میٹر کی شاندار تھرو کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔ پاکستانی عوام نے دبئی میں گلوبل اسپورٹس ایوارڈ کی تقریب کے دوران ارشد ندیم کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ارشد ندیم کو گلوبل اسپورٹس ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کو گلوبل اسپورٹس ایوارڈ ملنا پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے، ارشد ندیم ہمارا فخر ہے۔
مزید پڑھیں۔















