اہم خبریں

حنا ربانی کھر کی شاہ رخ خان کو پشاور پاکستان آنے کی دعوت

دبئی(اے بی این نیوز)سابق وزیرِ خارجہ حنا ربانی کھر نے بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کو پشاور، پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔ اس موقع پر شاہ رخ خان نے بھی پاکستان سے اپنی محبت اور یہاں آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ایک دن وہ اپنے بچوں کے ساتھ پاکستان آ سکیں گے۔ ان کے اس بیان کو دونوں ممالک کے عوام میں خیرسگالی اور ثقافتی روابط کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے اس بیان کو خوب پذیرائی مل رہی ہے، جہاں صارفین اسے مثبت پیغام اور پاک بھارت تعلقات میں نرمی کی علامت قرار دے رہے ہیں۔ ماضی میں بھی شاہ رخ خان متعدد بار پاکستانی عوام سے محبت اور احترام کا اظہار کر چکے ہیں۔
سیاسی اور ثقافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ فن اور ثقافت سرحدوں سے بالاتر ہو کر عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں۔اقرار الحسن کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، پارٹی کب اور کیوں بنائی جارہی ہے، تاریخ بھی بتادی

متعلقہ خبریں