اسلام آباد(اے بی این نیوز)کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے جہاں فی تولہ سونا 5,500 روپے کی کمی کے بعد 470,162 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 4,715 روپے کی کمی کے ساتھ 403,088 روپے کا ہو گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور ملکی اقتصادی عوامل کی وجہ سے مقامی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں۔عمران خان بارے بڑاا انکشاف















