اہم خبریں

مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کوئٹہ،پشاور(اے بی این نیوز)کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

پشاور میں آٹے کی قیمتیں ایک بار پھر سر اٹھانے لگیں اور اسکا گراف بلندی کی طرف ہی جا رہا ہے۔ چند دنوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 200 روپے اضافے سے 2650 روپے ہوگیا ہے جبکہ پرچون مارکیٹ میں فی کلو آٹا 10 روپے اضافے سے 140 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔ ڈیلروں نے اضافے کی وجہ پنجاب سے خیبر پختونخوا کو آٹے کی ترسیل پر پابندی کو قرار دےدیا۔

آٹا قیمتوں میں کمی اور استحکام لانے کے لئے، خیبر پختونخوا کے سرکاری گوداموں سے فلور ملوں کو گندم کی سپلائی شروع کرنے کا معاملہ ، صوبائی کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جارہا ہے۔

کوئٹہ میں بھی آٹے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا ، 20 کلو کی بوری 200 روپے اضافے کے ساتھ 2500 روپے جبکہ 50 کلو کی بوری 500 روپے اضافے کے ساتھ 6250 روپے تک پہنچ گئی۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس سٹاک ختم ہونے کے قریب ہے جبکہ پنجاب حکومت نے ضلع بندی کر رکھی ہے اس لئے قیمتوں مین اضافہ ہوا۔ محکمہ خوراک بلوچستان کے مطابق نجی شعبے کو گندم کی خریداری کا پابند بنایا تھا۔

مزید پڑھیں۔سالِ نو پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع

متعلقہ خبریں