اسلام آباد(اےبی این نیوز)عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی گرواٹ کے بعد نئے سال کے موقع پر ملکی سطح پر بھی نرخوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 75 ڈالر 5 سینٹ سے کم ہو کر 69 ڈالر 73 سینٹ فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی فی بیرل قیمت میں 5 ڈالر 32 سینٹ کی کمی واقع ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملکی سطح پر پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 11 روپے فی لٹر کمی کے بعد 145 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ، رواں ماہ کے وسط یعنی 15 دسمبر کو پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 156روپے66 پیسے فی لٹر تھی۔
اسی طرح عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 ڈالر 35 سینٹ فی بیرل کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈیزل کی فی بیرل قیمت 84 ڈالر27 سینٹ سے کم ہو کر 79 ڈالر 92 سینٹ کی سطح ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملکی سطح ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 9 روپے 57 پیسے کی کمی آئی ہے، قیمت میں کمی سے ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 164روپے 92 پیسے سے کم ہو کر 155روپے 35 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔
اس طرح پاکستان میں نئے سال کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں کے تناظر میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔
مزید پڑھیں۔مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہونے کا امکان، مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی















