اہم خبریں

عمران خان کے جیل میں شب و روز،کیا باتیں اور کس سےکرتے ہیں،کھانا کیسا ملتا ہے،اب جیل کے کس حصہ میں ہیں، انجینئر محمد علی مرزا کے انکشافات

جہلم (اے بی این نیوز    ) مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا نے بتایا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ان کی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی چکیوں کے درمیان صرف ایک دیوار کا فاصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ جس حصے میں وہ قید تھے وہاں تین افراد کے پاس الگ الگ چکیاں تھیں جبکہ دوسری جانب عمران خان کو رکھا گیا تھا، جہاں ان کے پاس چھ چکیاں اور ایک مشقتی بھی موجود تھا۔

بعض اوقات انہیں عمران خان کی آواز سنائی دے جاتی تھی، جو اپنے مشقتی سے گفتگو کرتے تھے، تاہم یہ گفتگو زیادہ تر کرکٹ تک محدود رہتی اور سیاست زیر بحث نہیں آتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو ٹی وی اور دو اخبارات کی سہولت حاصل تھی جبکہ انہیں کچا گوشت دیا جاتا تھا جسے مشقتی خود پکاتا تھا اور دیسی گھی کے تڑکے کی خوشبو بھی محسوس ہوتی تھی۔ ان کے مطابق عمران خان روزانہ دو وقت کھانا کھاتے تھے، صبح نو بجے ناشتہ اور سہ پہر تین بجے کھانا۔محمد علی مرزا نے مزید کہا کہ چار نومبر کے بعد انہیں عمران خان کی آواز سنائی دینا بند ہو گئی، جس پر عملے سے معلوم کیا تو بتایا گیا کہ انہیں جیل کے اس حصے میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دھوپ بہتر آتی ہے۔

مزید پڑھیں :عالمی شہرت یافتہ با اثر اداکار ہ کا انتقال

متعلقہ خبریں