اہم خبریں

احسن اقبال کے بعد شیر افضل مروت کا بھی لائیو شو اچانک روکنا پڑگیا،جا نئے ایسی کیا انہونی ہو گئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) احسن اقبا ل کے بعد اس وقت غیر متوقع لمحہ دیکھنے میں آیا جب ایک نجی ٹی وی کے لائیو انٹرویو کے دوران رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا بھی شو روکنا پڑا اور برا ہ راست ٹرانسمیشن روک دی گئیں، کیو نکہ اچانک شیر افضل مروت کا بیٹا اسکرین پر آ گیا اور ناچنے لگا.

جس پر انٹرویو کو چند لمحوں کے لیے روکنا پڑ گیا۔پروگرام میں سیاسی صورتحال پر گفتگوہو رہی تھی کہ اسی دوران شیر افضل مروت کا ننھا بیٹا معصوم انداز میں کیمرے کے سامنے آ کر ڈانس کرنے لگا۔ بچے کی اس حرکت پر پروگرام کا ماحول خوشگوار ہو گیا اور اسٹوڈیو میں موجود افراد اپنی مسکراہٹ نہ روک سکے۔

شیر افضل مروت نے مسکراتے ہوئے اپنے بیٹے کو نرمی سے واپس جانے کو کہا۔یہ دلچسپ لمحہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جہاں صارفین نے بچے کی معصومیت اور والد کے پُرسکون ردعمل کو خوب سراہا۔

مزید پڑھیں :نئےسال کاتحفہ، پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی؟

متعلقہ خبریں