لاہور(اے بی این نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر کیمرہ مین عاکف ملک انتقال کر گئے۔عاکف ملک نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران 150 سے زائد پاکستانی فلموں کی شوٹنگ کی اور انہیں فلم انڈسٹری میں ایک تجربہ کار کیمرہ مین کے طور پر جانا جاتا تھا۔
عاکف ملک کچھ عرصہ سے صحت کے مسائل اور سٹوڈیوز کی بند ش کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھے۔ ان کے انتقال پر شوبز حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: الطاف حسین نے ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرایا،مصطفیٰ کمال















