اہم خبریں

پاکستان سپر لیگ، بڑی پیشرفت سامنے آ گئی،جا نئے کیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )پاکستان سپر لیگ میں توسیع کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آ گئی ہے، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی فروخت کے لیے ٹیکنیکل ایویلیوایشن کا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق نئی فرنچائزز کے لیے دنیا بھر سے موصول ہونے والی 12 بولیوں میں سے 10 بولی دہندگان کو تکنیکی معیار پر پورا اترنے کے بعد نیلامی کے لیے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ اب یہ اہل پارٹیاں 8 جنوری 2026 کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں ہونے والی نیلامی میں حصہ لیں گی، جہاں کامیاب سرمایہ کار راولپنڈی، حیدرآباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد یا سیالکوٹ میں سے اپنی ٹیم کے لیے شہر کا انتخاب کر سکیں گے۔ پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے اس پیشرفت کو لیگ کے مستقبل کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی پاکستان سپر لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے، جبکہ لیگ کی توسیع پی ایس ایل کو ایک نئے سنگِ میل کی جانب لے جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :حکومت مذاکرات کے لیے تیار، پی ٹی آئی بات کرنا چاہے یا نہ کرے، یہ اُن کا اپنا فیصلہ ہے،رانا ثناءاللہ

متعلقہ خبریں