اہم خبریں

سونا ،چاندی اپ ڈیٹ

کراچی (  اے بی این نیوز      ) پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے، جہاں سونا پہلی بار پونے پانچ لاکھ روپے فی تولہ جبکہ چاندی 8 ہزار روپے فی تولہ سے بھی اوپر چلی گئی۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کے اضافے کے بعد نرخ 4 لاکھ 75 ہزار 662 روپے تک پہنچ گئے، جبکہ 10 گرام سونا 1972 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 7 ہزار 803 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت میں 462 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نرخ 8407 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی برقرار ہے، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر اضافے کے بعد پہلی بار 4533 ڈالر تک جا پہنچا، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح نظر آ رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں :سہ ملکی کرکٹ سیریز،پاکستان انڈر 19 کا ایک اور زبردست معرکہ،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں