شام(اے بی این نیوز)شام کے صوبے حمص میں ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔
شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق یہ حملہ جمعے کی نماز کے دوران حمص کے علاقے وادی الذھب میں واقع مسجد کو نشانہ بنایا گیا۔
حکام نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ دھماکا ممکنہ طور پر خودکش حملہ آور یا پہلے سے نصب کیے گئے دھماکا خیز مواد کے باعث ہوا۔
ریاستی میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں۔ترکیے میں رواں سال کے دوران 42 ہزار افغان شہریوں سمیت ڈیڑھ لاکھ سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار















