اہم خبریں

2026،چھٹیوں کا شیڈول آ گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز        )سال 2026 میں پاکستان میں ممکنہ سرکاری چھٹیوں کا شیڈول سامنے آیا ہے۔ نئے سال کی پہلی تعطیل 5 فروری یومِ کشمیر پر ہوگی، جبکہ عیدالفطر کی تعطیلات 21 تا 23 مارچ متوقع ہیں۔ یکم مئی یومِ مزدور، 28 مئی یومِ تکبیر، اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر 27 مئی سے تین روزہ تعطیلات ممکن ہیں۔

عاشورۂ محرم 25 اور 26 جون کو ہوگی۔ جشنِ آزادی 14 اگست، عید میلادالنبیﷺ 26 اگست، یومِ اقبال 9 نومبر، یومِ قائداعظم اور کرسمس کی تعطیلات بھی شامل ہیں، جبکہ 26 دسمبر صرف مسیحی ملازمین کے لیے چھٹی ہوگی۔

مزید پڑھیں  :پی ٹی آئی میں مذاکرات پر اونرشپ اور مینڈیٹ کا بحران ہے، فواد چودھری

متعلقہ خبریں