کراچی (اے بی این نیوز ) کاروباری شخصیت اور سرمایہ کار عارف حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو مکمل طور پر ٹیک اوور کرنے کے عمل میں 3 سے 4 ماہ لگ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری ایک مشکل مگر اہم مرحلہ تھا، جس میں تمام متعلقہ فریقین نے بھرپور محنت کی۔ پی آئی اے کو اس کے اپنے ورکرز ہی چلائیں گے، تاہم افرادی قوت کو ان کی صلاحیت اور کارکردگی کے مطابق مینج کیا جائے گا تاکہ ادارے کو دوبارہ منافع بخش بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری کے بعد عوام اور ملازمین کی امیدیں ہم سے بڑھ گئی ہیں، جس کا ہمیں بخوبی احساس ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کی ٹیم کی بھرپور کوشش ہوگی کہ پی آئی اے کے معاملات کو بہتر سے بہترین بنایا جائے۔ عارف حبیب کا کہنا تھا کہ پی آئی اے میں جہاں سنگین مسائل موجود ہیں وہیں ترقی اور بہتری کے کئی مواقع بھی ہیں، جن سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مستقبل میں کوشش کی جائے گی کہ کسی غیر ملکی ایئرلائن کو پی آئی اے میں اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر شامل کیا جائے، تاکہ جدید مینجمنٹ، ٹیکنالوجی اور عالمی تجربے سے فائدہ حاصل کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں :سہیل آفریدی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے















