اہم خبریں

سہیل آفریدی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے

لاہور (اے بی این نیوز        ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے، جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ وزیراعلیٰ کی گاڑی اسمبلی کے احاطے میں داخل ہوئی جبکہ انتظامیہ کے مطابق صرف لسٹ میں شامل افراد کو ہی اندر داخلے کی اجازت دی گئی۔اس موقع پر سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو ظلم آج پاکستان کی عوام دیکھ رہی ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام نے بانی پی ٹی آئی کو واضح مینڈیٹ دیا تھا، مگر اسے تسلیم نہیں کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کے پی نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلط حکمرانوں کا مقصد عوام کو ریلیف دینا نہیں بلکہ صرف اپنی جیبیں بھرنا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ظلم کا یہ دور اب ختم ہونے والا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی جلد ممکن ہو گی۔سہیل آفریدی کے بیانات کے بعد پنجاب اسمبلی کے اطراف سیاسی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی، جبکہ پولیس اور سیکیورٹی ادارے الرٹ رہے۔
مزید پڑھیں  :سہیل آفریدی لاہور میں بتیاں دیکھیں، تصاویر بنوائیں، ہنگامہ کرنا قابل قبول نہیں،عظمیٰ بخاری

متعلقہ خبریں