اہم خبریں

موبائل فونز سے متعلق اہم خبر آگئی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)نومبر2025کے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات(mobile phone import) میں4.8فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 156.6ملین ڈالر تک پہنچ گیا جو پچھلے سال نومبرمیں 149.4ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس طرح نومبر2024کے مقابلے میں نومبر2025میں موبائل فونز کی درآمدات میں 7.2ملین ڈالر یعنی 4.8فیصد کی بڑھوتری ریکارڈکی گئی ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان اورپی بی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ (جولائی تا اکتوبر)میں موبائل فونزکی درآمدات پر 79.40 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 264فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چارماہ میں موبائل فونزکی درآمدات پر 21.82 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

مزید پڑھیں۔افغان طالبان نے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی تا حکم ثانی معطل کردی

متعلقہ خبریں