اہم خبریں

ملکی معیشت متاثر، سیاسی استحکام ناگزیر، اسد قیصر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پشاور (اے بی این نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف( پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت سنگین مسائل کا شکار ہے اور ملکی معیشت شدید متاثر ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں صاف اور شفاف انتخابات نہیں ہوں گے تو پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا واضح مؤقف ہے کہ ملک میں جمہوریت، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔ 1973 کے آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا جائے اور عوام کے ووٹ کے حق کو مکمل طور پر تسلیم کیا جائے۔

اسد قیصر نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لیے کوئی شرائط نہیں رکھیں بلکہ صرف اپنا ایجنڈا پیش کیا ہے، اب یہ دیکھنا حکومت پر ہے کہ وہ اس پر کیا ردعمل دیتی ہے۔

سینئر رہنما نے کہا کہ پاکستان کے دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں اور مذاکرات کے حوالے سے فی الحال کوئی ٹائم لائن طے نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں‌:اصلاحات یا طاقت کا کھیل؟ شاہد خاقان عباسی کا نظام پر کڑا وار

متعلقہ خبریں