اہم خبریں

چینی کی نئی قیمت ،کیا عوام کو ریلیف ملے گا یا مزید بوجھ؟

کراچی (اے بی این نیوز) کمشنر کراچی نے کراچی ڈویژن میں چینی کی ہول سیل قیمت 140 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 143 روپے فی کلو مقرر کر دی۔

کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور یہ اگلے اطلاع تک نافذ العمل رہیں گے۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ کوئی فرد یا ادارہ سرکاری قیمت کی فہرست سے مختلف قیمتیں جاری نہیں کر سکے گا۔

کمشنر کراچی کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی، تمام ہول سیلرز اور ریٹیلرز اپنی دکانوں پر پرائس لسٹ نمایاں طور پر آویزاں کریں۔
مزید پڑھیں‌:الیکشن کمیشن کے معاملے پر پی ٹی آئی کی بڑی خبر

متعلقہ خبریں