یونان (اے بی این نیوز) لیبیا سے یورپ جانے والی تارکینِ وطن کی ایک غیر قانونی کشتی سمندر میں حادثے کا شکار ہو کر ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 116 تارکینِ وطن جاں بحق ہو گئے۔
حکام کے مطابق کشتی پر 117 تارکینِ وطن سوار تھے، جن میں سے صرف ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا۔ واقعہ یونان کے ساحل کے قریب پیش آیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق کشتی حادثہ اوورلوڈنگ کے باعث پیش آیا، کشتی میں گنجائش سے کہیں زیادہ افراد سوار تھے۔ حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں:این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، 15 غیر ملکی اور 19 شہری گرفتار















