اسلام آباد (اے بی این نیوز) قومی ایئرلائن نے برطانیہ کے لیے اپنے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا اعلان کر دیا۔
ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن نے مارچ سے لندن کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کو لندن ایئرپورٹ کے لیے ہفتہ وار 4 فلائٹ سلاٹ مل گئے ہیں۔
قومی ایئرلائن نے پابندی کی وجہ سے ترکش ایئرلائنز کو ریزرو کرنے کے لیے سلاٹ دیے تھے۔
یاد رہے کہ ہیتھرو ایئرپورٹ کو مارچ 2026 سے لندن کے لیے پروازیں شروع کرنے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:ڈکی بھائی کو ان کی سالگرہ پر 10 لاکھ روپے کا چیک کس نے بھیجا؟















