پشاور(اے بی این نیوز)علیمہ خان کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کے رویے پر ناراضی کے اظہار کے بعد ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے ضلعی صدر آپس میں الجھ پڑے، جس کے بعد آئی ایل ایف کے صدر نے استعفیٰ دے دیا۔ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب علیمہ خان نے اڈیالہ جیل نہ پہنچنے پر ایڈووکیٹ جنرل کے خلاف شکایت کی، جس کے بعد یہ اختلافات انصاف لائر فورم کے اندرونی معاملات تک جا پہنچے۔
پشاور میں یہ معاملہ آئی ایل ایف کے آفیشل گروپ میں زیر بحث آیا تو صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور انصاف لائر فورم کے ضلعی صدر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس دوران ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔ تنازع بڑھنے پر انصاف لائر فورم پشاور کے صدر مبشر منظور نے احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ مبشر منظور نے مؤقف اختیار کیا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسفزئی کا رویہ ناقابل برداشت تھا اور ایسے ماحول میں ذمہ داری نبھانا ممکن نہیں رہا۔
مزید پڑھیں۔خالدہ ضیاء کے بیٹے کی 17 سال بعد وطن واپسی، بنگلہ دیش میں ہلچل















