اہم خبریں

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظِ آئین پاکستان کااہم اجلاس محمود خان اچکزئی کی صدارت میں منعقدہوا جس میں8 فروری کو ملک گیر ہڑتال پر آئندہ کی حکمتِ عملی پر مشاورت کی گئی،رہنماوں کی جانب سےاپوزیشن کی دو روزہ قومی کانفرنس کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔

وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر اجلاس میں غورکیا گیا،ملک کو سیاسی و معاشی بحران سے نکالنے کے لیے نئے میثاق کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا،وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش پر اپوزیشن الائنس تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اہم اجلاس میں حکومت سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی گئی۔ ترجمان کے مطابق آئینی اور جمہوری اقدار کی مضبوطی کیلئے مذاکرات پر تیار ہیں، شفاف انتخابات، متفقہ الیکشن کمشنر کی تقرری، قانون کی حکمرانی پرمذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ اجلاس میں امن و امان اور گورننس کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔

محمود خان اچکزئی نے نئے میثاق پر بانی پی ٹی آئی سے دستخط کرانے کی ذمہ داری لینے کا اعلان بھی کیا، محمود خان اچکزئی کا 1973 کے آئین کی بحالی پر مؤقف دہرایا۔ مزید براں،اپویشن اتحادتحریک تحفظِ آئین پاکستان نے 8 فروری کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ سیاہ منانے کا فیصلہ کرلیا۔ 8 فروری کے یومِ سیاہ کو کامیاب بنانے کے لیے صوبائی کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ضلعی سطح پر ذیلی کمیٹیاں جلد تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیاْ

مزید پڑھیں۔

متعلقہ خبریں