اہم خبریں

اتر پردیش: حکومت نے اسکولوں میں کرسمس کی چھٹی ختم کر دی، مسیحی برادری میں تشویش

بھارت(اے بی این نیوز)بی جے پی کی اُترپردیش حکومت کا مسیحی برادری کے خلاف ایک اور اقدام سامنے آگیا، حکومت نے اسکولوں میں کرسمس کی چھٹی منسوخ کردی۔

حکومت نے اسکولوں کو کرسمس کی جگہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی سالگرہ کی تقریبات منعقد کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بھارت میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے خلاف تشدد کے متعدد واقعات اور ہراسانی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اور کئی ریاستوں میں عبادت گاہوں اور جشن منانے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اتر پردیش کی اس پالیسی کے خلاف بھارتی کانگریس کی ترجمان سوپریا شرینات نے کہا ہے کہ نریندر مودی اور بی جے پی نے پورے بھارت میں نفرت کو ہوا دی ہے اور مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس پر پوری دنیا کی نظریں مرکوز ہیں۔

ماہرین اور انسانی حقوق کے گروپس کاکہنا ہے کہ اسکولوں میں کرسمس کی چھٹی ختم کرنے سے مسیحی کمیونٹی میں خوف و بے چینی پھیل رہی ہے اور یہ فیصلہ اقلیتوں کو حاصل حقوق کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں