ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اب آہستہ آہستہ بندش توڑنے میں کامیاب ہو رہے ہیں اور بڑی امید ہے کہ اگلے دو تین یوم میں مکمل طور پر نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے فکر نہ کریں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
مشکلات کے بعد بالآخر آپ بہتری کی جانب سفر شروع کر رہے ہیں اس کا سلسلہ اچھی خبر سے جو انشاءاللہ آج ملے گی،شروع ہو جائے گا اور پھر روز بروز بہتری کی طرف جائینگے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کافی دِنوںسے پریشان میں دن گزار رہے ہیں اُن کےلئے آج کوئی اچھی خبر ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا اور ایک بندش بھی ٹوٹے گی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو بار بار کہا جا رہا ہے کہ اگر آپ نے اچھے حالات سے فائدہ اٹھانا ہے تو پھر اپنی اصلاح کر لیں آپ کو معلوم ہے کہ آپ کس جگہ پر غلط ہیں، وہ غلطی ٹھیک کریں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اس وقت روزگار کے حوالے سے انشاءاللہ کسی جگہ سے اچھی خبر آ سکتی ہے۔آپ کو مالی حوالے سے بھی فائدہ ہو گا اور اس کے ساتھ روحانی حوالے سے بھی کوئی بڑی اہم خبر ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
بزرگ سے ملاقات ہو گی، روحانی حوالے سے اہم دن ہو گا امید ہے کہ آپ کی مشکل کا کوئی حل مل جائے اور ذہنی و قلبی سکون حاصل ہو جائے۔آج خوبصورت دن رہے گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک بات کو لےکر ضرورت سے زیادہ پریشان ہو جاتے ہیں اللہ پاک پر بھروسہ کیوں نہیں کرتے، وہ آپ کے سارے دُکھ درد دُور کر دے گا وہاں سے عطاءکرےگا جہاں گماں نہ تھا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
دشمن مخالفین اور کچھ شاید اپنے، دونوں پیچھے پڑے ہوئے ہیں،چند دِن بے حد خاموشی سے چلنا ہو گا اور اپنے معاملات کی کانوں کان خبر بھی ہرگز نہ ہونے دیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
عرصہ دراز کے بعد ایک نیا راستہ آپ کے سامنے آ رہا ہے جو زندگی کو آسان بنا دے گا اُن لوگوں کےلئے ہے جو وقت کی اور اپنی قدر کرتے ہیں، دِل کے ہاتھوں مجبور نہیں ہوتے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اللہ نے چاہا تو آپ کو ایک اہم مسئلے سے نجات ملے گی جو لوگ کافی دِنوں سے گھریلو مشکلات کا شکار تھے اُن کا اب آسان راستہ اُن کو ملنے والا ہے فکر مند نہیں ہونا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
لوگوں پر ضرورت سے زیادہ اعتبار کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے، اپنے مال عزت کی حفاظت سب سے ضروری ہے جو لوگ لاپرواہی کریں گے اُن کو سخت پچھتاوا ہو گا یہ یاد رہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
روزگار کے حوالے سے بالکل پریشان نہ ہوں ایک نیا سلسلہ بن جانے کا بھی امکان ہے، خواہشمند افراد سفربھی کر سکیںگے اور گھر میں بھی اہم خوشخبری آنے کی اُمید موجود ہے۔















