لندن ( اے بی این نیوز )نجی طیارے میں انوکھی شادی: 90 سالہ دلہا اور 25 سالہ دلہن کی ویڈیو وائرلدنیا: ایک نجی طیارے میں ہونے والی غیر معمولی شادی نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ اس تقریب میں دلہا کی عمر 90 سال اور دلہن کی عمر 25 سال تھی، جس کی ویڈیو فوٹوگرافر نے شیئر کی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو کے مطابق شادی کی تقریب نجی طیارے میں رکھی گئی تھی، جہاں اصلی پھولوں سے دلکش سجاوٹ کی گئی اور جوڑا فضا میں ایک دوسرے سے عہد وفا کر رہا تھا۔ فوٹوگرافر نے کہا کہ وہ متعدد شادیوں کی کوریج کر چکے ہیں، لیکن ایسی انوکھی تقریب پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محبت کی کہانیاں ہمیشہ ایک جیسی نہیں ہوتیں، اور یہی انفرادیت انہیں یادگار بنا دیتی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس شادی پر مختلف تبصرے کیے۔ کچھ نے عمر کے نمایاں فرق پر حیرت کا اظہار کیا، جبکہ دیگر نے مزاحیہ انداز میں رائے دی۔ کئی صارفین نے شادی کو جوڑے کا ذاتی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ محبت اور رشتے کسی ایک معیار یا سانچے کے پابند نہیں ہوتے۔ایک صارف نے لکھا کہ “یہ بہترین عمر ہے، اب سارا دن باہر گھوم پھر کر دھوکا دینے کا امکان ہی نہیں رہا”، جبکہ ایک اور نے کہا، “وہ آخرکار سیٹل ہونے کے لیے تیار ہو گئے”۔فی الحال یہ واضح نہیں کہ یہ شادی کس ملک میں ہوئی، اور دلہا دلہن کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ تاہم ویڈیو بدستور سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے اور صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں :ملک بھر میں مسیحی برادری کل کرسمس منائے گی















