اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ملک بھر میں کرسمس کی خوشیوں کی تیاری، گرجا گھروں اور بازاروں کی رونق دوبالا۔ ملک بھر میں مسیحی برادری کل منائے جانے والے کرسمس کی خوشیوں میں مصروف ہے۔ گرجا گھروں کو رنگ برنگی روشنیوں اور خوبصورت سجاوٹ سے مزین کر دیا گیا ہے، جبکہ خصوصی دعائیہ تقریبات کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
بازاروں میں بھی کرسمس کی آمد کے حوالے سے خصوصی سجاوٹ اور روشنیوں کی بدولت رونق دوبالا ہو گئی ہے۔ شہری تحائف، کیک اور دیگر اشیاء خریدنے کے لیے شاپنگ سینٹرز اور مارکیٹس کا رخ کر رہے ہیں، جبکہ مسیحی برادری کی جانب سے پرامن اور خوشگوار ماحول میں مذہبی رسومات ادا کی جائیں گی۔
کرسمس کے موقع پر مختلف علاقوں میں عبادت کی جائیں گی، جن میں شرکت کے لیے مقامی شہریوں کی بڑی تعداد گرجا گھروں کا رخ کرے گی۔ اس موقع پر پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے بھی محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے تعینات ہیں۔
مزید پڑھیں :مذاکرات میں پیش رفت ؟پی ٹی آئی کے 5 اہم ترین راہنمائوں کی رہائی کا مطا لبہ سامنے آگیا،جا نئے کون کون شامل















