لندن( اے بی این نیوز )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف بیٹر اینڈریو اسٹروس نے پہلی اہلیہ کی وفات کے سات برس بعد دوسری شادی کرلی۔ 48 سالہ سابق کرکٹر نے اپنی نئی زندگی کا آغاز جنوبی افریقہ میں ایک سادہ مگر یادگار تقریب کے ساتھ کیا۔اینڈریو اسٹروس نے سوشل میڈیا پر 30 سالہ انٹونیا لیس پیٹ کے ہمراہ شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ اپنی پسندیدہ جگہ پر زندگی کے سب سے خاص دن کا جشن منانا ہمارے لیے ناقابلِ فراموش لمحہ تھا، اور انٹونیا نے جس محبت اور خلوص کے ساتھ مجھے اور میرے بچوں کو اپنایا، اس پر وہ شکر گزار ہیں۔
انٹونیا لیس پیٹ فائن آرٹ ایڈوائزری کے شعبے سے وابستہ ہیں اور اپنی کمپنی چلاتی ہیں۔ شادی کی تقریب میں صرف قریبی خاندان اور چند خاص دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا، جس سے تقریب کو نجی اور پرسکون رکھا گیا۔واضح رہے کہ اینڈریو اسٹروس کی پہلی اہلیہ روتھ 29 دسمبر 2018 کو پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔ روتھ اور اسٹروس کی شادی 15 برس تک رہی، جس سے ان کے دو بیٹے سموئیل اور لوکا ہیں، جن کی عمریں بالترتیب 19 اور 17 سال ہیں۔
مزید پڑھیں :جنگی طیاروں کی پروازیں، وجہ جا نئے















