اہم خبریں

4 سال بعد بڑا تعلیمی فیصلہ

لاہور(اے بی این نیوز         )پنجاب میں طویل وقفے کے بعد آٹھویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات دوبارہ منعقد کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں یہ امتحانات مارچ 2026 میں ہوں گے، جو گزشتہ چار برس سے معطل تھے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان کے مطابق پنجاب ایگزامینیشن کمیشن فار ٹیسٹ اینڈ اسیسمنٹ (PECTA) نے آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا مکمل شیڈول تیار کر لیا ہے۔ ان کے مطابق امتحانات کا آغاز 5 مارچ 2026 سے ہوگا اور تمام اضلاع میں ایک ہی امتحانی پیٹرن کے تحت ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

وزیر تعلیم نے بتایا کہ امتحانات کے شفاف اور منظم انعقاد کے لیے پیکٹا نے عملی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، جس میں امتحانی مراکز، نگران عملہ اور مانیٹرنگ سسٹم شامل ہیں۔ حکومت کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور طلبہ کی صلاحیتوں کا یکساں بنیاد پر جائزہ لینا ہے۔

پیکٹا حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کی تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے فوکل پرسنز کی نامزدگیاں طلب کر لی گئی ہیں تاکہ امتحانی انتظامات بروقت مکمل کیے جا سکیں۔ اس اقدام سے امتحانات کے دوران کوآرڈینیشن اور نگرانی کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں :26 دسمبر کو چھٹی،باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

متعلقہ خبریں