اہم خبریں

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت مزید گر گئی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی جس سے روپے کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ، پہلے سیشن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 376 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 450 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی تھی جس سے انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس نیچے آ گیا۔

دوسری جانب امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 4 پیسے کم ہو گئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 17 پیسے کا ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں۔روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، کئی یوکرینی شہر تاریکی میں ڈوب گئے

متعلقہ خبریں