اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو یا حیی ّ یا قیوم کا ورد دن میں کم سے کم 1000مرتبہ روزانہ کرنا ہو گا انشاءاللہ اس عمل سے ہی آپکی ساری مشکلات اور پریشانیاں ختم ہوں گی اس لئے توجہ دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کا راستہ اب صاف ہو رہا ہے اور اب انشاءاللہ اس پر چلنا آپ کےلئے بے حد آسان ہو گیا ہے اور جو مشکل محسوس کر رہے تھے وہ اب تیزی سے ختم بھی ہونے والی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو روزگار کے معاملات میں کچھ پریشانی کا سامنا ضرور ہے یہ سلسلہ انشاءاللہ دو تین یوم میں ختم ہو جائے گا تو صورتحال فوری آپ کے حق میں ہونا شروع ہو جائے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اب حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور آپ نے اگر اچھے حالات سے فائدہ اٹھانا ہے تو پھر خود کی اصلاح کریں آپ کو معلوم ہے کہ آپ کس جگہ پر غلط ہیں اُس کو دور کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اللہ کا خاص کرم ہو رہا ہے آپ تیزی سے مشکلات سے نکل رہے ہیں اور جو رکاوٹیں چل رہی تھیںوہ بھی دور ہونا شروع ہو گئی ہیں اب کچھ اچھا ہونے والا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک دن بڑا اچھا ہوتا ہے اور دوسرا دن خراب جاتا ہے جیسے کسی نے کچھ کر دیا ہو۔ آپ کو چاہئے کہ روزانہ سورہ¿ حشر کی آخری تین آیات پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا خاص خیال رکھیں جو کچھ اللہ عطاءکر رہا ہے اس کا ذکر کسی سے نہ کریں ان دِنوں روزگار کے حوالے سے انشاءاللہ خاص بہتری ملنے والی ہے فکر نہ کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو بار بار کہا جا رہا ہے کہ آگے بڑھنے کے لئے کوئی شاٹ کٹ راستہ اختیار کرنا بڑا مہنگا پڑ سکتا ہے آپ توجہ نہ دے کر اپنا بہت بڑا نقصان کر رہے ہیں، خیال کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اللہ نے چاہا تو اب وہ راستہ سامنے آنے والا ہے جس کی کافی دِنوں سے تلاش تھی اور جو لوگ کسی مقدمے کےلئے بھی رقم کی تلاش میں تھے اُس کا بندوبست ہو جائے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اب حالات بدلنے والے ہیں اور بڑے شاندار انداز میں آپ کے حق میں ہونے والے ہیں، خود کو تبدیلی کے لئے تیار بھی رکھیں یہ زندگی میں بڑا موڑ ثابت ہو گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
غلطیاں آج کل کچھ زیادہ ہی ہو رہی ہیں اور آپ کو اندازہ نہیں ایسا کرنا کس قدر مہنگا پڑے گا اس لئے اپنے معاملات پر توجہ دیں۔ مخالفین بھی پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صورتحال بدستور بہتر ہو رہی ہے اور آپ کے حق میں جا رہی ہے اس کا اندازہ آپ کو آج ہی ہو جائے گا اب ایک روزگار کا نیا سلسلہ بھی سامنے آنے کا امکان ہے انشاءاللہ۔

مزید پڑھیں۔پنسلوینیا میں نرسنگ ہوم میں دھماکا، 2 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

متعلقہ خبریں