اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 2029سے پہلے الیکشن نہیں ہونے چاہئیں۔ اسمبلی کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا 2018اور 2024کے الیکشن ٹھیک نہیں تھے۔ پاکستان میں الیکشن متنازع رہے ہیں۔
وزیراعظم نے آج بھی ایک ساتھ بیٹھنے کی بات کی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے جو جواب دیا ،کیا پھر ہمیں دعوت دینی چاہیے؟ پہیہ جام کرنے کا اعلان بلیک میل کرنے کی کوشش ہے۔ پی ٹی آئی میز پر بیٹھے جو بھی مطالبہ ہے بات کرے۔
پہیہ جام کا کہنا آئینی وقانونی نہیں ہے۔ مذاکرات کرنے آئیں گے تو بات آگے چلے گی۔ وزیراعظم نے مذاکرات کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی۔ پی ٹی آئی جو بھی مطالبہ رکھے،موقف ہمارا اپناہوگا۔
پی ٹی آئی کا اسلام آباد پر حملہ کرنے کا حق کہاں سے بنتا ہے؟
وزیراعظم کی پیشکش کے بعد سلمان اکرم نے جو بات کی ،یہ بلیک میلنگ نہیں؟ یہ بڑا پن ہے ورنہ وزیراعظم کو مذاکرات کی پیشکش واپس لینی چاہیے تھی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے ذریعے ہی 26نومبر کی تیاری ہوئی۔
اداروں کیخلاف زہر اُگلنا ہے تو پھر ملاقاتیں قانون کے مطابق ہونی چاہئیں۔ پی ٹی آئی والے ہر منگل ،جمعرات کو ڈرامہ لگاتے ہیں،باز نہ آئے تو حل نکالنا ہوگا۔
مزید پڑھیں :پی آئی اے کے 135 ارب نجکاری سے حکومت کو صرف 7.5 فیصد رقم ملے گی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم















