اہم خبریں

ملک کو تمھارے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،مولانا فضل الرحمان حکمرانوں پر برس پڑے

لاڑکانہ ( اے بی این نیوز ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس ملک کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران خود کو اقتدار کا حق دار سمجھتے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں۔

لاڑکانہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے الزام لگایا کہ اسمبلیاں خریدی گئیں اور عوام کی رائے کو بدلنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں شفافیت کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا، جس سے جمہوریت کی بنیادیں کمزور ہوئیں۔دھاندلی کے ذریعے آئے حکمران عوامی اعتماد سے محروم ہیں،

انہوں نے اپنے والد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ دراصل بیعت کے مترادف ہوتا ہے، لیکن جب بیعت میں دھاندلی کی جائے، بیلٹ بکس بدلے جائیں، جھوٹ بولا جائے اور پیسہ استعمال ہو تو وہ بیعت باقی نہیں رہتی۔ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ ایسے حکمرانوں کے ہاتھ پر وہ بیعت کرنے کے لیے تیار نہیں۔

مزید پڑھیں :ای چالان میں بڑ اریلیف

متعلقہ خبریں