اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد: سی ڈی اے کے زیر اہتمام رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا دوسرا روز۔نیلامی کے پہلے دو روز میں مجموعی طور پر ابتک 14.809 ارب روپے کے پلاٹس نیلام کئے گئے.اسلام آباد کی کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے تحت رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے دوسرے روز مجموعی طور پر 1.28 ارب روپے کے پلاٹس فروخت ہوئے، جس سے پہلے دو روز کی مجموعی نیلامی14.809 رب روپے تک پہنچ گئی ہے۔
نیلامی کے دوسرے روز سیکٹر D-12 مرکز کے پلاٹ نمبر 12 کو 1.04 ارب روپے میں فروخت کیا گیا، جبکہ سیکٹر F-10/3 کا پلاٹ نمبر A-284 24.60 کروڑ روپے میں نیلام ہوا۔پہلے روز بلیو ایریا کے پلاٹ نمبر 15 (F-8/G-8) کو 3.52 ارب روپے اور پلاٹ نمبر 17 (F-8/G-8) کو 9.15 ارب روپے میں نیلام کیا گیا۔ آرچررڈ سکیم، مری روڈ کے پلاٹ نمبر C-37 اور D-37 بالترتیب 42.20 کروڑ اور 42 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے۔
نیلامی کے عمل کی نگرانی چیئرمین آکشن کمیٹی، ممبر فنانس طاہر نعیم اور دیگر ممبران کر رہے ہیں۔ یہ نیلامی 24 دسمبر تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی اور مختلف کٹیگریز کے رہائشی و کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔سی ڈی اے نے سرمایہ کار دوست اقدامات کے تحت سہولیات بھی فراہم کی ہیں:
کمرشل پلاٹس پر یو ایس ڈالر میں ادائیگی کی صورت میں 5 فیصد اضافی رعایت ہوگی. بولی کی منظوری کے 30 دنوں کے اندر یکمشت ادائیگی پر 5 فیصد رعایت دی جائیگی.
پہلی 25 فیصد ادائیگی کے بعد بلڈنگ پلان کی منظوری کی سہولت دی گئی. 75 فیصد ادائیگی پر پلاٹ کا قبضہ حاصل کرنے کی سہولت بھی ہے.
موصول ہونے والی بولیوں کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا، جو انہیں منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی وفاقی دارالحکومت کی تعمیر، ترقی اور خوبصورتی پر خرچ کی جائے گی۔
مزید پڑھیں :سری نگر ہائی وے پر رات 8 سے 10 بجے تک ڈائیورشن، شہری متبادل راستے استعمال کریں















