اہم خبریں

پی آئی اے میں نیا سرمایہ کاری ہوگی، ساکھ کو بحال کر ینگے،عارف حبیب،شاہد حبیب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی آئی اے کی نجکاری مکمل، نئے سرمایہ کاری کے ساتھ سروس بہتر بنانے کا وعدہ۔پی آئی اے کی 75 فیصد شیئرز کی خریداری کے بعد عارف حبیب کنسورشیم نے اعلان کیا ہے کہ قومی ایئرلائن کی ساکھ اور مالی صورتحال کو مضبوط بنایا جائے گا۔ سی ای او عارف حبیب لمیٹڈ نے کہا کہ یہ پاکستان کی سب سے بڑی ٹرانزیکشن ہے اور اس میں کامیابی پاکستان کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

عارف حبیب کا کہنا تھا کہ پی آئی اے میں نیا سرمایہ کاری ہوگی، جس سے ایئرلائن صارفین کو بہتر اور معیاری سروس فراہم کرنے کے قابل ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شفاف نجکاری کے عمل سے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بڑھے گا، جو ملکی معیشت کے لیے مثبت اثر ڈالے گا۔

شاہد حبیب نے کہا کہ پی آئی اے کی ساکھ بحال کرنے اور ادارے کو منافع بخش بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔ عارف حبیب نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری اچھے طریقے سے مکمل ہوئی ہے اور یہ اقدام ملکی ایوی ایشن سیکٹر کی ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں :پانامہ کے بعد ایک اور سکینڈل تیار،ہلچل مچ گئی،اہم شخصیات کے اوسان کیوں خطا؟

متعلقہ خبریں