اہم خبریں

پانامہ کے بعد ایک اور سکینڈل تیار،ہلچل مچ گئی،اہم شخصیات کے اوسان کیوں خطا؟

واشنگٹن ( اے بی این نیوز ) امریکی محکمۂ انصاف نے سزا یافتہ مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق مزید ہزاروں دستاویزات جاری کر دی ہیں، جنہیں ایپسٹین فائلز کا حصہ کہا جاتا ہے۔ یہ تازہ ریلیز تقریباً 30 ہزار صفحات، متعدد ویڈیوز، آڈیو ریکارڈنگز، ای میلز اور اگست 2009 کی نگرانی کی فوٹیجز پر مشتمل ہے، جو ایپسٹین کی موت کے وقت کی ہیں۔

فائلز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کے ساتھ 1993 سے 1996 کے درمیان کم از کم 8 پروازوں کے ریکارڈز شامل ہیں، جن میں بعض پروازوں میں گھسلین میکسویل بھی موجود تھیں۔ کچھ پروازوں میں ٹرمپ اپنی اس وقت کی اہلیہ مارلا میپلز اور بچوں کے ساتھ بھی تھے۔

ایپسٹین فائلز میں ایپسٹین کے نیٹ ورک، رابطوں اور سرگرمیوں کی تفصیلات موجود ہیں، جن کا مقصد شفافیت، احتساب اور یہ جاننا ہے کہ بااثر افراد نے اس کے جرائم میں سہولت فراہم کی یا فائدہ اٹھایا۔ یہ فائلز مرحلہ وار سنہ 2020 سے عدالتوں اور محکمۂ انصاف کے ذریعے جاری کی جا رہی ہیں، اور سنہ 2025 میں اس کی بڑی کھیپ عوام کے سامنے آئی ہے۔

امریکی کانگریس نے ایپسٹین فائلز ٹرانسپیرنسی ایکٹ منظور کیا، تاکہ تمام غیر خفیہ دستاویزات مقررہ وقت میں جاری ہوں۔ تاہم، ابھی بھی کچھ مواد حفاظتی یا قانونی وجوہات کی بنا پر خفیہ یا ریڈیکٹڈ ہے، اور مستقبل قریب میں مزید ریلیزز متوقع ہیں۔

یہ تازہ ترین فائلز امریکی سیاسی اور معاشرتی حلقوں میں خاصی ہلچل مچاتی رہی ہیں، کیونکہ اس میں طاقتور شخصیات کے ممکنہ تعلقات اور ملاقاتوں کی تفصیلات شامل ہیں۔ اس کے باوجود، ابھی تک کسی پاکستانی شخصیت کے براہِ راست متاثر ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم خدشات اور قیاس آرائیاں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے مبارک دن،عمران خان کے حوالے سے بریکنگ نیوز،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں