اہم خبریں

رمضان المبارک میں کتنے دن باقی؟ جا نئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )ملک بھر میں رمضان المبارک کے آغاز سے متعلق ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی ہے، جس کے بعد برکتوں والے مہینے کی آمد کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔کیلنڈر کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 20 یا 21 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔ اس حساب سے رمضان المبارک کی آمد میں تقریباً 60 سے 61 دن باقی رہ گئے ہیں۔ تاہم حتمی اعلان ہمیشہ کی طرح مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد ہی کرے گی۔

ماہرین فلکیات کے مطابق اگر رجب اور شعبان دونوں مہینے اپنے مکمل دن پورے کرتے ہیں تو فروری کے تیسرے ہفتے میں پہلا روزہ ہونے کا قوی امکان ہے۔ اس سے قبل رجب المرجب کے چاند سے متعلق اعلان بھی کیا جا چکا ہے، جس کے بعد رمضان کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز سمجھا جا رہا ہے۔

کیلنڈر اندازوں کے مطابق اگر رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہوئے تو عید الفطر 22 مارچ 2026 بروز اتوار منائی جا سکتی ہے، جبکہ اگر 29 روزے ہوئے تو عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔ عید کی حتمی تاریخ کا اعلان شوال کا چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔دوسری جانب پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات عید الفطر کے بعد لینے کا فیصلہ بھی سامنے آ چکا ہے، جس سے طلبہ اور والدین کو سہولت ملنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے مبارک دن،عمران خان کے حوالے سے بریکنگ نیوز،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں