اہم خبریں

پی آئی اے کی نجکاری،عارف حبیب گروپ نے 115 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی لگا دی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     ) پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈنگ کا عمل شروع، تین پری کوالیفائیڈ کنسورشیمز میدان میں۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے عمل میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جہاں بڈنگ کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کی خریداری کے لیے تین پری کوالیفائیڈ کنسورشیمز کی بولیاں کھولی جا رہی ہیں۔

کنسورشیم ون میں لکی سیمنٹ، حب پاور، کوہاٹ سیمنٹ اور میٹرو وینچرز شامل ہیں، جنہوں نے پی آئی اے کے لیے 101 ارب 50 کروڑ روپے کی بولی دی ہے۔کنسورشیم ٹو میں عارف حبیب گروپ، فاطمہ فرٹیلائزر، سٹی اسکولز اور لیک سٹی ہولڈنگز شامل ہیں۔ اس کنسورشیم کی جانب سے 115 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی دی گئی ہے۔

کنسورشیم تھری میں ایئر بلیو پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہے، جس نے 26 ارب 50 کروڑ روپے کی بولی جمع کرائی۔چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بڈنگ کے بعد 90 دن کے اندر مزید 25 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جبکہ نجکاری کمیشن اسی مدت میں جائیدادوں، واجبات، منتقلی اور دیگر امور مکمل کرے گا۔

محمد علی کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پی آئی اے میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری آئے تاکہ قومی ایئرلائن کو جدید اور منافع بخش ادارہ بنایا جا سکے۔ ان کے مطابق پی آئی اے کی بڈنگ کے بعد سرمایہ کاری اور نجکاری کی نئی راہیں کھلیں گی۔

نجکاری کمیشن کے مطابق اپریل میں پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ 75 فیصد شیئرز بعد ازاں فروخت کرنے کا پلان بھی زیر غور ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری سے ایوی ایشن سیکٹر میں بہتری، غیر ملکی سرمایہ کاری اور قومی معیشت کے استحکام میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے مبارک دن،عمران خان کے حوالے سے بریکنگ نیوز،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں