راولپنڈی ( اے بی این نیوز )عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل تعطل کا شکار ہو گئی۔ وکیل عمران خان نے کہا کہ جیل حکام کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکالت نامے سائن کر ا کر فراہم نہ کیے جا سکے۔
وکالت ناموں میں تاخیر کے باعث اپیل دائر کرنے میں قانونی رکاوٹ پیدا ہو گئی۔ کل تین گھنٹے اور آج چار گھنٹے تک انتظار کر ایا گیا۔ کل مجھے آج آنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
صبح 11 بجے سے جیل میں موجود ہوں، مگر وکالت نامے تاحال سائن انگھوٹھا نہیں کرا کر دیئے گئے ۔
ملاقاتی شیڈ اور لیگل ڈیسک کو جیل کی اندرونی حدود سے مجھے باہر نکال کہ انتظار کر ایا گیا۔ ملاقاتی شیڈ اور لیگل ڈیسک کو جیل کی اندرونی حدود سے مجھے باہر نکال کر انتظار کرایا گیا۔ وکالت نامے کے بغیر سزا کے خلاف اپیل دائر کرنا ممکن نہیں ۔ وکالت نامہ ہر قیدی کا آئینی و قانونی حق ہے۔
مزید پڑھیں :3 ہزار ڈالر لو اور اپنے ملک واپس جاؤ، ٹرمپ انتظامیہ کی غیر قانونی تارکین وطن کو پیشکش















