اسلام آباد(اے بی این نیوز)سونے کی قیمت میں دوسرے دن بھی بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 6200 روپے کا اضافہ ہوا تھا، دو دن میں سونے کے فی تولہ نرخ میں 14 ہزار 7 سو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8500 روپے کا بڑا اضافہ ہونے سے قیمت 4 لاکھ 70 ہزار 862 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دس گرام سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار چار لاکھ سے تجاوز کر گیا ہے، 7288 روپے اضافے سے نئی قیمت 4 لاکھ 3 ہزار 688 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 85 ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس قیمت 4485 ڈالر ہو گئی ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا ہے اور قیمت 7205 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
مزید پڑھیں۔مسجد نبویؐ کے مؤذن شیخ فیصل نعمان انتقال کر گئے















