اہم خبریں

لاہور میں بسنت کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل،40مقامات ریڈزون قرار

لاہور(اے بی این نیوز) لاہور میں بسنت کے ممکنہ انعقاد کے پیش نظر انتظامیہ نے حتمی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے شہر کے 40 مقامات کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے بسنت کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، جبکہ پولیس اور ٹریفک وارڈنز پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ماضی میں پتنگ بازی کے دوران پیش آنے والے جان لیوا واقعات کے پیش نظر حساس مقامات کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق پتنگوں اور ڈور کی ترسیل کے لیے خصوصی اجازت نامہ لازمی ہوگا۔

موٹر سائیکل سواروں کو تیز دھار ڈور سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی آہنی فریم لگانے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ فی الوقت پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے، اور پنجاب حکومت کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ہی بسنت منانے کی اجازت دی جائے گی۔

سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سیف سٹی منصوبے کے تحت نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے 24 گھنٹے نگرانی کی جائے گی۔

حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد بسنت کی تقریبات کو محدود، منظم اور محفوظ انداز میں ممکن بنانا اور شہریوں کی جان و مال کا مکمل تحفظ یقینی بنانا ہے۔

مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 2 فیصد کمی ریکارڈ

متعلقہ خبریں