بھارت(اے بی این نیوز)پاکستان کے شاہینوں کے ہاتھوں بھارتی انڈر 19 ٹیم کی عبرتناک شکست کے بعد بھارتی میڈیا نے اپنے ہی کھلاڑیوں کو اُن کی اوقات یاد دلا دی۔
بھارتی چینل ’این ڈی ٹی وی‘ نے اپنےمینجنگ ایڈیٹر منورنجن بھارتی(manoranjan.bharati) کی ایک ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اس ویڈیو میں صحافی نے اپنے ملک کی انڈر 19 ٹیم کو آئینہ دکھا دیا، کہا کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم 191 رنز سے ہاری، چلو کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، لیکن مجھے سب سے برا لگا ہمارے کھلاڑیوں کا اکڑپن۔
اکڑپن 100 فیصد ، بری طرح ہار رہے ہیں، بے وجہ شارٹس مار رہے ہیں، ہر گیند کو چھکا مارہے ہیں، شرم کریں، اپنے مقابل ٹیم کو گالی دے رہے ہیں، کوئی جوتا دکھا رہا ہے۔
مینجنگ ایڈیٹر نے مزید کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ ایک 14 سال کا ’Wonder Boy‘ جس کی آئی پی ایل میں 1 سنچری ہے اور اس ٹورنامنٹ میں بھی 1 سنچری, وہ دوسرے کھلاڑیوں کو اپنے جوتے کی نوک پر رکھنے کی بات کررہا ہے۔
یہی کام کپتان اور باقی کھلاڑی کیا، کھیل سے ان کا کوئی واسطہ نہیں ہے، ان کو ڈریوڈ جیسے کوچ کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، اس سے قبل پاکستان اور بھارت 2012 کے ایونٹ میں مشترکہ طور پر فاتح رہے تھے۔
دبئی میں کھیلے گئے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف دیا، جواب میں بھارتی ٹیم 156 پر ڈھیرہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں۔فضل الرحمان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا















