اسلام آباد( اے بی این نیوز ) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23 دسمبر بروز منگل کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق دن 11 بجے سے شام 5 بجے تک سری نگر ہائی وے، ایکسپریس ہائی وے، پولیس لائنز روڈ اور فیصل ایونیو پر مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔
اس دوران شہری متبادل راستوں کے طور پر مارگلہ روڈ، کلب روڈ، مری روڈ اور اندرون شہر سروس روڈز استعمال کر سکتے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر کے لیے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت رکھ کر نکلیں تاکہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی رہنمائی اور مدد کے لیے سڑکوں پر موجود ہوں گے۔ مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :نواز شریف مذاکرات کے خلاف نہیں، تاہم انہیں عمران خان پر اعتبار نہیں،رانا ثنا اللہ















