اہم خبریں

سوزوکی کلٹس 2026،مارکیٹ میں قیمتیں اوپن کر دیں، جا نئے تفصیلات

لاہور: ( اے بی این نیوز       )سوزوکی نے پاکستان میں اپنی مقبول ہیچ بیک سوزوکی کلٹس 2026 کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق سوزوکی کلٹس کے تمام ویریئنٹس اس وقت فوری ڈیلیوری کے ساتھ دستیاب ہیں، تاہم گاڑی کی دستیابی کا انحصار متعلقہ ڈیلرشپ کے اسٹاک پر ہوگا۔

سوزوکی کلٹس آٹو گیئر شفٹ (AGS) جو کہ ٹاپ ویریئنٹ ہے، اس کی نئی قیمت 45 لاکھ 91 ہزار 460 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس ماڈل میں 998 سی سی پیٹرول انجن، آٹو گیئر شفٹ سسٹم، دو ایئر بیگز، اے بی ایس، الائے ویلز، فوگ لائٹس، پاور ونڈوز، پاور اسٹیئرنگ اور پاور سائیڈ مررز شامل ہیں۔

قیمتوں کی فہرست کے مطابق سوزوکی کلٹس VXR مینول کی قیمت 40 لاکھ 89 ہزار 490 روپے جبکہ سوزوکی کلٹس VXL مینول کی قیمت 43 لاکھ 59 ہزار 160 روپے رکھی گئی ہے۔ تینوں ویریئنٹس میں 998 سی سی پیٹرول انجن دیا گیا ہے جو شہری سفر کے لیے موزوں اور بہتر فیول ایوریج کے لیے جانا جاتا ہے۔

گاڑی کے اندر ایئر کنڈیشنر، پاور اسٹیئرنگ، پاور ونڈوز اور کی لیس انٹری جیسی سہولیات موجود ہیں۔ VXL اور AGS ویریئنٹس میں اضافی طور پر اے بی ایس اور الائے ویلز بھی شامل کیے گئے ہیں، جبکہ تمام ویریئنٹس میں سیکیورٹی کے لیے انجن اموبلائزر فراہم کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کا پیغام،عملدر آمد شروع،پی ٹی آئی کی مولانا فضل الرحمان کو اہم پیشکش،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں