اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان نے سہیل آفریدی کو جو پیغام دیا تھا، اس پر عملدرآمد کی جانب پیش رفت کی جا رہی ہے۔خیبرپختونخوا حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا کہ جب بھی تحریک کی کال دی جائے گی تو لاکھوں لوگ اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ عوام سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار نہیں۔
شفیع جان نے کہا کہ حکومت مخالف تحریک کے لیے عوام کو متحرک کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی مختلف مقامات پر جلسے کر رہے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ ان جلسوں میں شرکت کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تحریک سے متعلق تمام ذمہ داریاں محمود اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس کے پاس ہیں، اور وہ جو بھی فیصلہ کریں گے پی ٹی آئی اس پر عمل کرے گی۔شفیع جان کے مطابق مذاکرات اسی صورت میں ہوں گے جب پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس کیا جائے، بصورت دیگر نئے انتخابات بھی قابل قبول ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان موجودہ حکومت کے خلاف جانا چاہتے ہیں تو پی ٹی آئی ان کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہے، اور جو بھی اس حکومت کے خلاف ہوگا پی ٹی آئی اس کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
مزید پڑھیں :پی آئی اے کی نجکاری،کل بولی ہو گی،جا نئے کون خریدار















