اہم خبریں

معروف گلوکار چل بسے

لندن ( اے بی این نیوز       )معروف برطانوی گلوکار اور نغمہ نگار کرس ریا 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کرس ریا مختصر علالت کے بعد اسپتال میں انتقال کر گئے۔ خاندان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

کرس ریا کو عالمی شہرت اپنے مشہور گیت ’’ڈرائیونگ ہوم فار کرسمس‘‘ سے ملی، جو برطانیہ کے مقبول ترین کرسمس گانوں میں شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے 1980 کی دہائی میں موسیقی کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ان کے دیگر مشہور گانوں میں ’’فول (اِف یو تھنک اِٹس اوور)‘‘ اور ’’لیٹس ڈانس‘‘ شامل ہیں، جبکہ ان کے البمز ’’دی روڈ ٹو ہیل‘‘ اور ’’اوبیرژ‘‘ برطانیہ کے میوزک چارٹس میں پہلے نمبر پر رہے۔

کرس ریا 1951 میں انگلینڈ کے شہر مڈلزبرہ میں پیدا ہوئے۔ وہ کئی برسوں سے صحت کے مسائل کا شکار تھے، جن میں لبلبے کا کینسر بھی شامل تھا، جبکہ 2016 میں انہیں فالج بھی ہوا تھا۔

مزید پڑھیں :نئی الیکٹرک بائیک اسکیم متعارف؟ پہلی قسط پر با ئیک آپکا،جا نئے کس کس کو ملے گی

متعلقہ خبریں