اہم خبریں

نواز شریف اہم کردار اد کر سکتے ہیں،لوگ پی ٹی آئی کیساتھ،حکومت کو عوام کی حمایت حاصل نہیں،فواد چودھری

اسلام آباد( اے بی این نیوز       ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ عوام کی حمایت حکومت کے ساتھ نہیں ہے جبکہ لوگ پی ٹی آئی کے موقف کے ساتھ زیادہ جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات اور سٹریٹ موومنٹ ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور حکومت کو پہلا قدم اٹھانا ہوگا، جس کے بعد پی ٹی آئی پیچھے ہٹ سکتی ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کا رول اس وقت بہت اہم ہے اور اسٹیبلشمنٹ کے اقدامات کے بغیر کوئی پیش رفت ممکن نہیں۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر فیصلہ سازی کریں اور عوام کو سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے نقصان سے بچائیں۔

انہوں نے حکومت کی سنجیدگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کو ریلیف دیا جانا چاہیے تاکہ سیاسی ماحول میں نرمی آئے۔ فواد چودھری نے توشہ خانہ کی سزا کے حوالے سے کہا کہ اس نے سیاسی سگنل دیا اور سسٹم نے واضح کر دیا کہ لچک نہیں ہوگی، جبکہ سزائیں پہلے ہی بھگتی جا رہی ہیں۔اے بی این کے پروگرام ’’تجزیہ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پاکستان کا سیاسی ٹمپریچر بہت زیادہ ہے اور معیشت کے لیے اس کو کم کرنا ضروری ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی شمولیت کے بغیر ترقی مشکل ہے اور سیاسی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت دینے سے تلخی کم کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں :مذاکرات اور سٹریٹ موومنٹ کو بیک وقت چلانے کی کوشش تضاد پیدا کرتی ہے، فیصل چودھری

متعلقہ خبریں